اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غلام حسین دهقاني نے کہا کہ ناوابستہ تحریک، اسرائیل کی جانب سے کی گئی ناکہ بندی کی مذمت کرتی ہے اور اس ناکہ بندی کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا سے تعبیر کرتی ہے۔ ایرانی سفارتکار نے منگل کو مشرق وسطی کے حالات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران یہ مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی پراسرائیل کی حالیہ جنگ کی وجہ اسرائیل کی ناکہ بندی سے گھرے اس پورے علاقے کی صورتحال بدتر ہو گئی ہے کیونکہ مکمل علاقہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے، غذائی قلت کا سامنا ہے اور زخمی شہری بنیادی دواؤں اور علاج سے محروم ہونے کی وجہ سے روز بروز مر رہے ہیں۔
غلام حسین دہقاني نے کہا کہ داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کا بنیادی سبب مشرق وسطی میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیاں ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اس عالمی اتحاد کے سال میں ناوابستہ تحریک مسئلہ فلسطین کے پرامن، منصفانہ اور مقامی حل کے لئے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لانے کی اپیل کرتی ہے۔
.......
/169